علی کی شان میں دیوان لکھ دوں ، پھر اس کی جلد پہ قرآن لکھ دوں ۔
ان اشعار میں شاعر نے حضرت علی علیہ السلام کی شان بیان کی ہے اور حضرت علی سے بغض رکھنے والوں کو کہا ہے کہ وہ جہنم کی آگ کا سامان بننے کے لیۓ تیار رہیں ۔ حضرت علی علیہ السلام سے بغض رکھنے والا ایک سچا مسلمان نہیں ہو سکتا ہے ۔
یہ منقبت صفدر عباس کی آواز میں ہے جنہوں نے بہت ہی محبت آمیز آواز میں اس کو بیان کیا ہے ۔ اشعار کے ذریعے کسی کی تعریف کرنے کو منقبت کہتے ہیں لیکن یہ لفظ حضرت علیہ السلام کی تعریف میں لکھے ہوئے اشعار کو کہا جاتا ہے۔ مرزا غالب اور علامہ اقبال سمیت بیشتر مشہور شعراء نے منقبت لکھیں ہیں۔